Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں شدید سردی کے نتیجے میں تین شیر خوار بچوں کی شہادت

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینی طبی ذرائع نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران 3 نومولود بچوں کی شہادت کی اطلاع دی۔ یہ تینوں شیرخوار شدید سردی اور پناہ گاہ کی کمی کی وجہ سے شہید ہوگئے۔

فرینڈز آف پیشنٹ چیریٹیبل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سعید صلاح نے بتایا کہ تینوں بچوں کی عمریں دو ماہ سے کم تھیں اور یہ سب برف کے ٹکڑوں کی طرح ہسپتال پہنچے تھے۔

صلاح نے نشاندہی کی کہ یہ بچے غزہ شہر کے اندر خیموں میں رہتے تھے اور وہاں انہیں گرم رکھنے کی کوئی سہولت نہیں تھی۔ شدید سردی میں خون کی گردش میں تیزی سے کمی کے نتیجے میں موت واقع ہوتی ہے۔ یہ سانس لینے کے عمل اور گردوں، جگر اور دماغ کے کام کو متاثر کرتی ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر نے کپڑے اور نائلون کے خیموں میں رہنے والے شیر خوار بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے خبردار کیا۔

کئی دنوں سے غزہ کی پٹی شدید قطبی سردی کی لہر دیکھی جا رہی ہے، جس کے ساتھ درجہ حرارت میں تیزی سے کمی اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے سیکڑوں خیمے اکھڑ گئے اور درجنوں کیمپوں میں پانی داخل ہوگیا۔

جنوری میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے کہا تھا کہ سرد موسم اور پناہ گاہ کی کمی غزہ میں نوزائیدہ بچوں کی موت کا سبب بن رہی ہے، جب کہ 7,700 نوزائیدہ بچوں کو زندگی بچانے والی دیکھ بھال کی کمی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan