Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ کےامام الشیخ عکرمی صبری کی رہائش گاہ پر اسرائیل فوج کا چھاپہ

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پر چھاپہ مارا، ان سے پوچھ گچھ کی اور ان کے گھر کی تلاشی لی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے انہیں گذشتہ اگست میں فیصلہ سنانے کے بعد 6 ماہ کے لیے الاقصیٰ سے بے دخل کردیا تھا۔

اس وقت قابض اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے مبلغ کو 6 ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنے کا فیصلہ جاری کیا۔

قابض پولیس کی جانب سے الشیخ “صبری” کو القدس سے بے دخل کرنے کا فیصلہ اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کے لیے نماز جمعہ کے خطبے کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے رد عمل میں کیا گیا۔

الشیخ صبری نے اس وقت کہا تھا کہ ان کی گرفتاری اور مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے بعد بھی ان کے خلاف اشتعال انگیزی نہیں رکی، لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ “وہ تمام منصوبے اور پالیسیاں جو اسے یہودیانےکی کوشش کرتی ہیں ناکام ہو جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan