Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: رفح میں قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو گولی مار دی

رفح  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ رفح کے وسط میں مشرقی گیراج میں دو نوجوان قابض فوج کے سنائپرز کے حملے میں زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کو پیٹھ اور دوسرے کو پاؤں میں دو گولیاں لگیں۔

انیس جنوری کو غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد قابض فوج کے حملوں اور خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 822 شہری مختلف درجے کی شدت کے ساتھ زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البراش نےمنگل کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ جب کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد شہداء کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan