Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم غزہ کے عوام کی مرضی کے بغیر آنے والی ہر فوج کو غاصب سمبھ کر اس کا مقابلہ کریں گے: ترجمان حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) حماس کے ترجمان حازم قاسم نے گزشتہ شب کہا کہ فلسطینی عوام کی اجازت اور مرضی کے بغیر غزہ ميں داخل ہونے والی ہر فوج کو قابض سمجھ کے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔

 ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی قوم کو شکست نہیں دے سکتا بلکہ ہماری قوم اس کو شکست دے گی۔ انھوں نے کہا امریکی حکام فلسطینیوں کو یہاں سے نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کی جتنی چاہیں تکرار کریں، لیکن  فلسطینی عوام اپنی سرزمین کے وفادار ہیں اور اس کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی غاصبین کی حمایت میں انتہا پسندانہ اور مجرمانہ موقف بیان کر رہے ہیں۔ حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہاں سے نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ ناقابل عمل ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 4 فروری کو غزہ کو خالی کرکے وہاں کے باشندوں کو پڑوسی عرب ملکوں میں بھیجنے اور اس کو امریکی تسلط میں لینے کی بات کی ہے۔ انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے پڑوسی ملکوں منجملہ مصر اور اردن کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے اپنے ہاں بسائيں۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیل غزہ امریکا کی تحویل میں دے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan