غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انیس جنوری کو اعلان کردہ جنگ بندی کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جمعرات کی سہ پہر ایک شہری شہید ہو گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شہری سلمان رشدی سلمان ابو غولہ براہ راست اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگئے جب کہ ان کی لاش کو الاقصیٰ شہداء اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین نے وضاحت کی کہ ابو غولہ النصیرات کیمپ کے شمال میں المغراقہ قصبے میں اپنی زمین پر تھے کہ قابض فوج نے ان پر براہ راست فائرنگ کی۔
اس سے قبل غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ پٹی میں تباہی کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 47,583 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔