Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ:مقبوضہ ’مغربی کنارے‘کی اصطلاح استعمال کرنے پر پابندی کا بل منظور

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں ریپبلکن قانون سازوں نے چند روز قبل ایسے بل پیش کیے جو امریکی حکومت کی دستاویزات اور مواد میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے’مغربی کنارے‘ کی اصطلاح کو یہودیوں کے وضع کردہ نام “یہودا اور سامریہ” میں تبدیل کرنے سفارش کی گئی ہے۔ اس طرح امریکی حکومت نے مقبوضہ ’مغربی کنارے‘ کی اصطلاح پر پابندی عاید کردی ہے۔

اخبار نے اطلاع دی ہے کہ “لسانی تجویز” کا مقصد 1967 کی جنگ میں قابضے اسرائیل کے تسلط میں آنے والی زمینوں پر خودمختاری اور کنٹرول مسلط کرنے کے اسرائیل کے منصوبوں کو تقویت دینا اور اس کی حمایت کرنا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کے تحت اسرائیل نے ان علاقوں پر غاصبانہ اور غیرقانونی فوجی قبضہ جما رکھا ہے۔

آرکنساس کے ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے قانون سازی کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ “یہودیہ اور سامریہ‘‘ میں یہودیوں کے قانونی اور تاریخی حقوق ہزاروں سال پرانے ہیں”۔ انہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ “سیاسی طور پر اختیار کردہ ’ویسٹ بنک‘ کی اصطلاح کا استعمال بند کرے”۔

اس بل کی ایک اور اسپانسر نیویارک کی ریپبلکن کلاڈیا ٹینی نے حال ہی میں کانگریس میں ایک گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے پر قبضے کے منصوبوں کی حمایت کرنے والی پالیسیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ سے مغربی کنارے کو اسرائیل کے ساتھ الحاق کرنے کے بارے میں کہا کہ زمین کے نقشے پر اسرائیل قلم کی طرح بہت چھوٹا ہے جب کہ عرب ممالک میز کے برابر ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے بارے میں ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں اس کا اعلان کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم مغربی کنارے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے کے معاملے پر بات کر رہے ہیں، “لیکن ہم نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہم جلد ہی اس بارے میں فیصلہ جاری کریں گے کہ آیا ہم اسے تسلیم کریں گے یا نہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan