Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قومی سلامتی کے معاون کمانڈر میجر اسرائیلی حملے میں شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نیشنل سکیورٹی فورسز کے اسسٹنٹ کمانڈر میجر جنرل ضیاءالدین الشرفا وسطی غزہ شہر میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے میجر جنرل ضیاءالدین الشرفا کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جمعرات کو وسطی غزہ شہر کے علاقے سرایا میں فیلڈ ٹور پر تھے۔ ان کے ساتھ موجود چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شہریوں کی خدمت کے جذبے کے تحت جنگ زدہ علاقے میں موجود تھے۔

وزارت صحت نے آج اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 9 قتل عام کیے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 شہری شہید اور 210 زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی جارحیت 229ویں روز بھی جاری ہے۔ گذشتہ 7 اکتوبر سے اب تک جاری صہیونی جارحیت کے شہداء کی تعداد 35 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan