غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ اور شمالی گورنری میں ہمارے فلسطینی عوام کو 135,000 خیموں اور شیلٹرز کی فوری ضرورت ہے۔
دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے دونوں گورنریوں میں تباہی کا تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس نے عالمی برادری، بین الاقوامی اداروں ، اقوام متحدہ کی تنظیموں اور عرب ممالک سے کراسنگ کھولنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری سے اپنے علاقوں میں واپس آنے والے شہریوں کو پناہ گاہوں کا سامان فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت 5,500 سے زیادہ سرکاری ملازمین جنوبی اور وسطی گورنریوں سے غزہ اشہر ور شمالی گورنری میں تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور اداروں سے بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
آج صبح ہزاروں بے گھر افراد نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شمالی غزہ کی وادی میں واپسی شروع کی۔ اس موقعے پر فلسطینیوں میں زبردست جوش وخروش دیکھا جا رہا تھا۔
ایک سابقہ بیان میں، سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا کہ حکومتی کیڈرز نے مختلف سماجی شعبوں کے ساتھ مل کر اس دن کو ایک ایسا دن بنانے کے لیے کام کیا جو قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کا عمدہ نمونہ ہے۔