Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جامعہ الازہر کی 80 ممالک اور اداروں کے تعاون سے غزہ کی تعمیر نو کی عالمی مہم

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مصر میں الازہر فاؤنڈیشن نے گذشتہ اتوار کی صبح سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی کے لیے امداد اور تعمیر نو کی فراہمی کے لیے ایک بین الاقوامی مہم شروع کرنے کے لیے ایک آپریشن روم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

الازہر نے بتایا ہے کہ 80 سے زائد ممالک اور ادارے بین الاقوامی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ مہم کے تحت پہلا قافلہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد پٹی میں داخل ہوا۔ یہ 200 ٹرکوں پر مشتمل تھا جو ہزاروں ٹن فوری امدادسے لدے ہوئے ہیں، جس میں خیمے، کمبل، گدے اور کھانے کا سامان شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کو تمام شہروں میں پناہ گزین کیمپوں میں امداد تقسیم کی جائے گی، جب تک غزہ کی تعمیر نو کا مرحلہ شروع نہیں ہو جاتا اور بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس نہیں جاتے اس وقت تک الازھر شہریوں کو امداد فراہم کرے گی۔

شمالی سیناء میں مصری ہلال احمر نے اطلاع دی تھی کہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد 1,770 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 110 ایندھن کے ٹرک بھی شامل ہیں۔ انہوں نے س بات پر زور دیاکہ تقریباً 4,000 ٹرک یکے بعد دیگرے پٹی میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

جبکہ اقوام متحدہ نے آج بدھ کو اطلاع دی کہ ٹرکوں کی تعداد 2,400 ٹرک تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ قومی اتحاد برائے شہری ترقیاتی نے غزہ کی پٹی کی حمایت کے لیے اتحاد کے زیر اہتمام نویں قافلے کے ایک حصے کے طور پر، اسماعیلیہ روڈ پر درجنوں ٹک تیار کیے ہیں۔ یہ ٹرک غزہ کی رفح کراسنگ کی طرف روانگی کے لیے تیار ہیں۔

اس قافلے میں انسانی امداد ،خوراک، ادویات اور طبی سامان لادیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں متاثرہ افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

قومی اتحاد کے اداروں اور دیگر اداروں نے قافلے کی تیاری میں حصہ لیا، بحران کے آغاز سے اب تک فراہم کی جانے والی کل امداد کو 2,619 ٹرکوں سے زیادہ ہوگئی جس میں تقریباً 54 ہزار ٹن مختلف امداد تھی۔

قومی اتحاد نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قافلہ غزہ میں متاثرہ خاندانوں کو پائیدار مدد فراہم کرنے کی کوششوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے ساتھ مصر کی مکمل یکجہتی کی عکاسی کرتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan