Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو کو غزہ کی طرح مغربی کنارے میں بھی شکست دیں گے:حماس

دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سربراہ زاہر جبارین نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اپنی حکمرانی کے لیے محاذوں پر لڑائی جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ان کا واحد مقصد اپنے اقتدار کے تسلسل کے لیے قتل و غارت گری جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے منگل کی شام کو ایک میڈیا انٹرویو میں مزید کہا کہ “فلسطینی عوام غزہ میں متحد ہو گئے اور مجرموں کے عزائم توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔یہ کہ ہمارے عوام مزاحمت اور قربانی دینے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے پاس مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “قابض دشمن تاریخ کا حصہ نہیں سمجھا جاتا، جو کہتا ہے کہ قبضے میں آنے والے ہر لوگ آزادی کے حصول کے لیے مزاحمت کریں گے اور ہم قبضے کے خلاف مزاحمت کریں گے، چاہے ہمارے پاس پتھروں کے سوا کچھ نہ رہے، اور ہم سفید جھنڈا نہیں اٹھائیں گے ۔”

فلسطینی وزارت صحت منگل کو اعلان کیا ہے کہ شمال مغرب میں واقع جنین اور اس کے کیمپ پر جاری غاصبانہ جارحیت میں شہداء کی تعداد۱۰ ہوگئی ہے جب کہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ “فلسطینی اتھارٹی کی وفادار ملیشیا جنین کیمپ کے آس پاس کے علاقے سے اس وقت فرار ہوگئی جب قابض فوج نے اس پر دھاوا بولنا شروع کیا”۔

عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی شروع ہونے سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کو علاقے سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، جب کہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ “القدس بریگیڈز” سے وابستہ “جنین بٹالین” نے اعلان کیا کہ قابض فوج کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

جنین بٹالین نے قابض افواج کے خلاف اپنی مسلسل مزاحمت کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ “مزاحمت اپنی سرزمین اور لوگوں کے دفاع میں پیچھے نہیں ہٹے گی”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan