غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 شہداء کے جسد خاکی لائےگئے۔ ان میں 68 شہداء بھی شامل ہیں جن کی لاشیں خصوصی عملے نے ملبے تلے سے نکالی ہیں۔
وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ پٹی کے ہسپتالوں میں 56 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔
انہوں نے قابض اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی نشاندہی کی۔ 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں 47,107 فلسطینی شہید اور 111,147 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ “ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔
میڈیکل اور ایمرجنسی ٹیمیں درجنوں شہداء کو نکالنے سے قاصر ہیں۔
آج صبح سویرے سول ڈیفنس کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے عملے نے غزہ اور شمالی گورنریو میں 8 لاشیں نکالی ہیں، جب کہ پٹی کے جنوبی گورنری میں 58 لاشوں کی بازیابی کی تصدیق کی گئی۔