غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کے جنوبی شہر رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
اس مجرمانہ واقعےکی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پیر کے روز جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر کے وسط میں ایک اسرائیلی اسنائپر کے ذریعہ بچے زکریا حامد یحییٰ بربخ کو شہید کئے جانے کیے بعد زمین پر پڑی اس کی لاش دیکھی جا سکتی ہے۔
رفح شہر کے وسط میں العودہ گول چکر کے قریب ایک اسرائیلی سنائپر کی گولی کا نشانہ بننے کے بعد صحافی حسن اصلیح کی طرف سے شائع کردہ ویڈیو کلپ میں بربخ نامی بچہ ایک بے جان لاش کے طور پر نظر آیا۔
جب ایک نوجوان نے بچے بربخ کی لاش نکالنے کی کوشش کی تو اس قابض فوج نے اسےبھی گولی مار دی۔
سوموار کو الگ الگ واقعات میں نوجوان نادر عجلان کو رفح کے جنوب میں میونسپلٹی کی عمارت کے قریب اسرائیلی اسنائپرز نے ہلاک کر دیا۔ پٹی کے وسط میں “نیٹزارم” کے محور کے قریب اسرائیلیوں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض فوج کی جانب سے شدید گولہ باری کی وجہ سے کل اتوار سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزی میں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔