Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں تباہی کے مناظر قابض ریاست کے لیڈروں کو کٹہرے میں لانے کا ثبوت ہیں:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غزہ کے تمام علاقوں میں شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں وہ اس فاشسٹ ریاست کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو تمام انسانی اقدار سے عاری ہے۔

حماس نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ جدید دور میں یہ بے مثال وحشیانہ جرائم قابض حکومت اور اس کی فاشسٹ فوج نے پوری دنیا کے سامنےانجام دیئے۔ اس کے لیے تمام بین الاقوامی قانونی فریم ورک کو فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قابض ریاست کے رہ نماؤں اور اس کی فوج کو جنگی مجرم قرار دیا جا سکے۔

حماس نے مزید کہا کہ 471 دنوں کے دوران قابض فوج کے منظم جرائم ہمارے لوگوں اور ان کی دلیرانہ مزاحمت کو زمین سے چمٹے رہنے اور جارحیت کا مقابلہ کرنے سے باز رکھنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ غزہ اپنے عظیم عوام اور مضبوط ارادے کے ساتھ دوبارہ اٹھے گا تاکہ قابض دشمن کو تباہ اور نیست ونابود کیا جائے۔غزہ جکے بہادر عوام استقامت کی راہ پر گامزن رہیں گے، ہماری جدو جہد قبضے کو ختم کرنے اور القدس پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک جاری رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan