غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزیدچار قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 88 شہید اور 189 زخمی ہوئے جنہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں لایا گیا۔
وزارت صحت نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 46,876 زخمیوں کی 110,642 ہوچکی ہے۔
اس نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔