Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید، شہداء کی تعداد 204 ہو گئی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹٰ میں قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سینیر صحافی محمد بشیر التلمیس شہید ہوگئے جس کےبعد سات اکتوبر 2023ء کو جاری اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 204 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں چالیس سالہ تلمس شدید زخمی ہو گیا تھا۔ تلمس الشیخ رضوان محلے میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

شہید بشیر تلمس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی سرجری کی کوشش کی گئی مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

ساتھی تلمس 2009 میں اپنے آغاز کے بعد سے فلسطینی پریس ایجنسی “صفا” میں صحافی ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس نے التلمس کی شہاشدت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا کے تمام ممالک میں صحافتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف منظم جرائم کی مذمت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan