Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انسانی حقوق کی تنظیموں کا اسرائیل کو جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

جنیوا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ “اسرائیل” کو تنازعات میں جنسی تشدد میں ملوث اداروں کی بلیک لسٹ میں شامل کرے، کیونکہ اس کے خلاف جنسی تشدد کے منظم استعمال کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ اسرائیلی ریاست عصمت دری اور جنسی حملوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف منظم نسل کشی میں ملوث ہے۔

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے جمعہ کے روز ایک بیان میں 7 اکتوبر 2023ء سے جنسی تشدد کے الزامات سے متعلق اقوام متحدہ کی تمام تحقیقات میں مسلسل اسرائیلی رکاوٹوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ اس بات کی نشاندہی کرنے والے مضبوط شواہد کے ساتھ کہ قابض اسرائیلی قابض نے جنسی تشدد کا بار ہا ارتکاب کیا ہے۔اس نے منظم اور وسیع پیمانے پر عصمت دری اور فلسطینیوں کے خلاف جنسی تشدد کی دوسری شکلوں جن میں قیدیوں پر جنسی حملے شامل ہیں۔

میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جس کے تحت اسرائیل کو تنازعات میں جنسی تشدد کے مرتکب ہونے والے اداروں کی اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف 15 ماہ سے اسرائیلی نسل کشی کے دوران اسرائیل نے تحقیقاتی مینڈیٹ کے ساتھ اقوام متحدہ کے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کرنے سے مسلسل انکار کیا ہے، جن میں ان الزامات کی تحقیقات سے متعلق افراد بھی شامل ہیں۔ ان میں 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بارے میں تنازعہ سے پیدا ہونے والی عصمت دری اور جنسی تشدد کی دیگر اقسام سے متعلق افراد شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کروائی جو حال ہی میں اسرائیل کی طرف سے جنگ زدہ کے علاقوں میں جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی پرامیلا پیٹن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کے حوالے سے سامنے آئی تھی، تاکہ جنسی تشدد سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی جا سکیں مگر صہیونی ریاست نے اس نوعیت کی تحقیقات سے قطعی طورپر تعاون سے انکار کردیا ۔
۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan