غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کے لیے امداد اور سامان کی فراہمی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
تنظیم نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں نوزائیدہ اور طبی حالات میں مبتلا افراد خاص طور پر خطرے میں ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ سنہ 2025 کے صرف پہلے سات دنوں میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں 74 بچے شہید کئے جا چکے ہیں۔ حالیہ حملے میں کل المواصی میں سات بچوں کو شہید کردیا گیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ موسم سرما کے کم ترین درجہ حرارت کی روشنی میں غزہ میں پناہ گاہوں کی مسلسل کمی بچوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث گذشتہ ہفتوں کے دوران سات فلسطینی بچے اور ایک نرس شہید ہو گئے تھے، جب کہ غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔