غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 34 مقامات پر فضائی حملے اور جنگی جرائم کیے جن کے نتیجےمیں 71 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے جمعرات کو کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کی تمام گورنریوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے 34 مقامات پربمباری کی اور جرائم کا ارتکاب کیا۔
سرکاری پریس آٖفس نے تصدیق کی کہ ان وحشیانہ چھاپوں کے نتیجے میں 71 افراد شہید ہوئے، جبکہ درجنوں مختلف نوعیت کے زخمی ہوئے۔ ہسپتال طبی وسائل کی شدید کمی کی وجہ سے زخمیوں سے بھر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ جس چیز نے اس جرم کو مزید ہولناک بنا دیا وہ یہ تھا کہ قابض فوج نے طبی اور شہری دفاع کی ٹیموں کو متاثرین تک پہنچنے سے روکا تاکہ ان لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے سے روکا جا سکے۔
سرکاری میڈیا آفس نے ان وحشیانہ جرائم کے لیے قابض اسرائیل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت ہمارے ثابت قدم لوگوں کے عزم کو نہیں توڑے گی، بلکہ آزادی اور منصفانہ جدوجہد میں آگے بڑھنے کے لیے ہمارے عزم میں اضافہ کرے گی۔