غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نےبتایا ہے کہ قابض فوج کی جانب سے غزہ میں شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ میں سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 45,514 فلسطینی شہید اور 108,189 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 3 خاندانوں کا قتل عام کیا۔
اس نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 30 شہداء کے جسد خاکی جب کہ 99 زخمی لائے گئے۔ نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کے متاثرین کی تعداد 45,514 شہید اور 108,189 تک پہنچ چکی ہے۔
متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔