Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : دیر البلح میں سردی کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچے کی موت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں بے گھر افراد کے خیموں میں شدید سردی کے نتیجے میں کل اتوار کو ایک شیر خوار بچہ دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ تیس دن کا جمعہ البطران  نامی بچہ وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں البصہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے خیموں میں شدید سردی کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

بچے کے والد نے بتایا کہ وہ اور اس کے اہل خانہ بھوک اور سردی سے بچنے شمالی غزہ سے جنوب کی طرف نقل مکانی کی ہے مگر ان کا شیرخوار بچہ شدید سردی میں زندہ نہ رہ سکا۔ اس نے بتایا کہ اس کا ایک دوسرا بچہ بھی اسی وجہ سے انتہائی نگہداشت میں ہے۔

بچے البطران کی شہادت کے بعد رواں ماہ کے آغاز سے اب تک سردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

گذشتہ جمعے کو الحکیم احمد الزہرنا جنوبی غزہ کی پٹی میں اپنے خیمے کے اندر شدید سردی کے نتیجے میں انتقال کر گیا تھا۔

غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”الحکیم احمد الزہرنہ جو غزہ کے یورپی ہسپتال میں کام کرنے والے ہمارے عملے میں کام کرتے تھے شدید سردی کے نتیجے میں انتقال کر گئے۔

سردی سے شہید ہونے والے بچے بچوں میں اکیس دن کی عائشہ القصاص14 ،23 دن کا علی عصام صقر ، چار دن کا علی حسام عزام، 14 دن کا سیلا محمود الفصیح تیس روز کا جمعہ البطران شامل ہیں۔

وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے بے گھر افراد جن خیموں میں رہتے ہیں  ان میں سردیوں سےبچنے کا کوئی انتظام نہیں۔ امریکی حمایت اور مدد سے قابض اسرائیلی ریاست نےسات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے جس میں 153,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔پورے غزہ کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan