Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر صہیونی جارحیت اور نسل کشی کے 449 روز، قتل عام کا سلسلہ جاری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صیہونی فوج نے مسلسل 449ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے کی گولہ باری کی۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے ہفتے کے روز بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر دھاوا بول دیا، طبی عملے جس میں خواتین اور مردوں کے علاوہ ہسپتال میں داخل مریضوں اور رہائشیوں کو وہاں سے نکالا اور سب کو الفاخورہ سکول منتقل کرنے پر مجبور کیا، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

اس کے بعد قابض صہیونی فوج نےہسپتال کو آتش گیربمباری کرکے اسے نذرآتش کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے کمال عدوان اسپتال کے درجنوں عملے بشمول اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو تفتیش کے لیے ایک مرکز میں لے گئے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کمال عدوان ہسپتال میں آگ لگنے سے ہسپتال کے بڑے حصوں میں پھیلنے کے نتیجے میں متعدد طبی  کارکن جل کر شہید ہوگئے۔

اس دوران ہسپتال سے نکالے گئے 30 کے قریب بے گھر افراد جن میں شدید بیمار اور زخمی شامل تھے انڈونیشیا ہسپتال منتقل کئے گئے۔

 قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ڈائریکٹر احمد الکحلوت کو بھی گرفتار کر لیا۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ غزہ میں صحت کے نظام کو منظم طریقے سے ختم کرنا دسیوں ہزار فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا دینے کے مترادف ہے۔

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے شہریوں کو غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کو غیر فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض فوج کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں متعدد ہسپتالوں کو نشانہ بنانے سے شہریوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan