غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ جنگ اور محاصرے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں ہر طرف بھوک اور فاقوں کے ڈیرے ہیں۔
انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ صرف ایک تہائی غذائی سامان لانے کے قابل ہیں جو ہمیں پٹی میں لوگوں کی مدد کے لیے درکار ہیں”۔
ڈبلیو ایف پی غزہ میں لوگوں کی مدد کے لیے درکار خوراک کا صرف ایک تہائی حصہ لانے میں کامیاب رہی ہے۔
پروگرام نے پہلے سے کہیں زیادہ جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محفوظ اور پائیدار رسائی اور امن و امان کی بحالی کے مطالبات کا اعادہ کیا۔ اسرائیل نے مسلسل 448 دنوں سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، جنگی جرائم اور ہولناک قتل عام اور شمالی پٹی کے مکینوں کو بے گھر کرتے ہوئے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔