Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں شدید سردی اور بمباری کی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے مواصی خان یونس میں شدید سردی کے نتیجے میں خیمے کے اندر ایک شیر خوار بچی شہید ہوگئی۔ دریں اثنا وزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرئیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین قتل عام کیے جن میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ نوزائیدہ عائشہ عدنان سفیان القصص جمعہ کی صبح مواصی خان یونس کے علاقے میں ایک خیمے کے اندر شدید سردی کے باعث دم توڑ گئی۔

غزہ کی پٹی کی 2.4 ملین کی آبادی میں سے تقریباً 2 ملین بے گھر افراد بنیادی ضروریات زندگی، پانی کی فراہمی اور خوراک کی شدید قلت میں انتہائی مشکل انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

بے گھر ہونے والوں کے مصائب میں اضافہ ہورہا ہے۔ بے گھر لوگوں کے پاس پہنے اور شدید سردی سے خود کو بچانے کے لیے گرم کپڑے اور دیگر کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہے۔ ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan