Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے دوران 12,799 طلباء ،598 اساتذہ شہید

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں 12,799 طلباء شہید اور 20,942 دیگر زخمی کردیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم نے اپنےایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، کیونکہ شہید طلباء کی تعداد 12,681 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 20,311 زخمی ہیں۔ مغربی کنارے میں 118 طلبہ شہید اور 631 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 538 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت تعلیم نے مغربی کنارے میں 158 سے زائد طلبا کی گرفتاری کے علاوہ 598 اساتذہ اور منتظمین کو شہید کیا جب کہ  مختلف کارروائیوں میں 3,801 طلبا کو زخمی کیا گیا۔

وزارت صحت نے اس تباہی کی بڑی حد کی نشاندہی کی جس نے تعلیمی سہولیات کو متاثر کیا، کیونکہ غزہ میں 425 سرکاری سکولوں، یونیورسٹیوں اور وزارت سے منسلک عمارتوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا گیا۔ان میں سے 171 کو شدید نقصان پہنچا اور 77 مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

غزہ میں ’انروا‘ کے 65 اسکول بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔ مغربی کنارے میں 109 سکولوں اور 7 یونیورسٹیوں پر دھاوا بول دیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

وزارت نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 788,000 طالب علم اب بھی تعلیم سے محروم ہیں۔ مسلسل جارحیت کے ساتھ طلبا نفسیاتی صدمے  سے دوچار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan