Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ حملہ فلسطینی مزاحمت کو کچلنے کی سازش ہے: حزب اللہ

بیروت  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ امریکی و صہیونی حملہ بلاجواز اور کھلی جارحیت ہے، جس کا مقصد صرف فلسطینی مزاحمت کی آزادانہ قوت کو ختم کرنا اور ہر اس آواز کو دبانا جو سرزمین فلسطین کی آزادی کے لیے بلند ہو۔

انہوں نے جمعرات کی شب اپنے خطاب میں کہا کہ قابض اسرائیل اور امریکہ کی اصل نیت ہر اس قوت کو نیست و نابود کرنا ہے جو فلسطین کی آزادی کا خواب دیکھتی ہے یا اس کے لیے عملی اقدامات کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا “بڑا جرم” یہ ہے کہ اس نے فلسطین اور فلسطینی عوام کا ساتھ دیا، ان کی آزادی کے لیے ان کی مدد کی، اور قابض دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا۔

نعیم قاسم نے کہا کہ قابض اسرائیل ایک توسیع پسند ناجائز ریاست ہے، جو صرف فلسطینی سرزمین پر قابض ہو کر رُکنے والی نہیں۔ وہ مقبوضہ گولان، شام کے دیگر علاقوں اور اس سے آگے پورے خطے پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس کی یہ توسیع پسندی صرف اس کے مفاد میں نہیں بلکہ امریکہ جیسے طاغوتی سامراج کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے اور دنیا بھر میں ایک واضح، نمایاں اور مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ ایران کی موجودگی اور اس کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں کردار، خطے میں توازن اور قابض اسرائیل کے غرور کو چیلنج کرنے کی بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حملے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کی مزاحمتی قوتوں کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش ہیں۔ امریکہ اور قابض اسرائیل کی یہ درندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف فلسطینیوں کے وجود سے خائف ہیں بلکہ ان کے شراکت داروں سے بھی شدید خوفزدہ ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہو کر اس استعماری گٹھ جوڑ کے خلاف ایک متحد محاذ قائم کریں، کیونکہ فلسطین کی آزادی صرف فلسطینیوں کی نہیں، پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan