Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتل عام اور منظم نسل کشی جاری، کئی درجن فلسطینی شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل آٹھویں روز غزہ کی پٹی پر اپنی نئی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور میزائل فائر کیے اور قتل و غارت اور نسل کشی میں وحشیانہ اضافہ کرتے ہوئے متعدد گھروں پر بمباری کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مکینوں نے دہشت کی ایک اور رات گزاری۔ اسرائیلی جنگی طیارے مسلسل بمباری کررہے ہیں۔ گھروں اور خیموں پر بمباری کر رہے ہیں اور نہتےفلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام اور خاندانوں کی منظم نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق آج صبح سے غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

منگل کی صبح سویرے غزہ شہر کے جنوب میں الصابرہ محلے میں الخور خاندان کے گھر اسرائیلی فضائی حملے میں چارشہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ جنوبی غزہ میں الزیتون محلے میں الفاروق مسجد کے قریب ایک رہائشی عمارت، “جوادت بلڈنگ” پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں اور زخمی ہوئے۔

المواصی میں دیب خاندان کے تین شہید شہری جن میں باپ اور اس کے دو بچے شامل ہیں ان کے ٰخیمے پر گرائے گئے بم کے دوران شہید ہوگئے۔

دو کم سن حقیقی بھائی عبادہ اوروسیم زیاد النجار اس وقت شہید ہوگئے جب قابض فوج نے خان یونس کے جنوب میں قزان النجار میں النجر خاندان کے گھر پر بمباری کی۔

وسطی غزہ کی پٹی میں الزاویدہ قصبے کے القران کے علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شیلیٹ ہاؤسنگ پر بمباری سے ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں ابو طائمہ محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے بلاک 7 میں ابو الروس خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ شہری شہیداور دیگر زخمی ہوگئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں النخل روڈ پر ایک مکان کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

انشاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ شہری جن میں میاں بیوی، ان کے تین بچے آدھی رات کے فوراً بعد اس وقت مارے گئے جب قابض فوج نے خان یونس کے شمال میں حمد شہر میں بے گھر افراد کے ایک خیمہ خانے پر بمباری کی۔ ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ شہید ہونے والوں کی شناخت محمد ابراہیم انشاسی، ان کی اہلیہ انغم انشاسی اور ان کے بچے محمد، ابراہیم اور احمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

رفح کے شمال میں واقع مصباح میں اسرائیلی ڈرون گولہ باری سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

غزہ کی پٹی پر 18 مارچ منگل کی صبح سے قابض اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت دوبارہ شروع کی ہے۔ 700 سے زائد شہری شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

قابض فوج 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہی ہے، جس میں 163,000 سے زیادہ شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan