غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کا قتل عام جاری رکھا۔
وزارت صحت کے مطابق ان قتل عام کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 24 شہداء کے جسد خاکی اور 71 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔
وزارت نے کہا کہ ان اعداد و شمار میں آج صبح سویرے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں ابو نصر خاندان کے قتل عام میں شہید زخمی اور لاپتہ ہونے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 104,638 افراد فلسطینی زخمی اور 44,235 شہید ہوچکے ہیں۔