Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فول پروف سکیورٹی میں درجنوں صیہونی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی بے حرحمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ آج جمعررت کو پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔

یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی  مذہبی رسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ جمعے اور ہفتے کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

اسرائیل کے انتہا پسند ہیکل اتحاد کی طرف سے یہودیوں کے مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی کال دی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan