Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے شہری احمد عبد الفتاح کو گولی مار کر شہیدکردیا

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں عورف گاؤں کے رہائشی احمد عبد الفتاح احمد شحادہ کو قابض اسرائیل کے فوجیوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ یہ واقعہ المربعہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے احمد شحادہ پر براہِ راست اور شدید گولیاں چلائیں جبکہ وہ چیک پوسٹ کے قریب موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انہیں شدید زخمی حالت میں زمین پر چھوڑ دیا گیا اور کسی کو بھی ان کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ ان کے طبی عملے نے فوری امداد کے لیے وہاں جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے انہیں چیک پوسٹ کے راستے جانے سے روک دیا۔

غرب اردن میں قابض اسرائیل کی فوجی چیک پوسٹیں موت کے جال میں تبدیل ہو چکی ہیں جہاں فوجی نوجوان فلسطینیوں پر بار بار فائرنگ کرتے ہیں۔ گذشتہ چند ماہ میں اسی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan