Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے لیے امداد پر قابض اسرائیل کی پابندی ختم کی جائے: انروا کا مطالبہ

نیویارک –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور بحالی کے لیے قائم ادارہ انروا نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل فوری طور پر غزہ پر عائد امدادی پابندیاں ختم کرے تاکہ محصور فلسطینیوں تک زندگی بچانے والی امداد پہنچائی جا سکے۔

انروا نے ہفتے کے روز اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ مصر اور اردن میں ہمارے گودام کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں جن میں چھ ہزار ٹرکوں کے مساوی امدادی سامان موجود ہے جو غزہ کے مظلوم عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک منظم اور مؤثر نظام موجود ہے جس کے ذریعے ہم وسیع پیمانے پر محفوظ امدادی تقسیم کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ قابض اسرائیل سڑکوں کے ذریعے امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

واضح رہے کہ دو مارچ سے قابض اسرائیل نے غزہ کے تمام زمینی راستے مکمل طور پر بند کر رکھے ہیں اور کسی قسم کی انسانی امداد کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ اس ظالمانہ محاصرے نے غزہ کو قحط اور بھوک کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، حالانکہ سرحد پر سینکڑوں امدادی ٹرک کھڑے ہیں۔

قابض اسرائیل نے گزشتہ ماہ محدود مقدار میں کچھ امداد اندر جانے دی تھی لیکن یہ نہ صرف ناکافی تھی بلکہ بھوک اور قحط کے شکار لاکھوں فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے بھی قاصر رہی۔ یوں غزہ میں بچوں، عورتوں اور بزرگوں کی زندگیاں اب بھی موت کے سائے میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan