مغربی کنارے (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےعلاقے “المغیر” کی میونسپل کونسل کے سربراہ امین ابو عالیہ نے کہا ہے کہ “قابض فوج نے گاؤں پر دھاوا بول دیا، کئی گھروں پر چھاپہ مارا اور چار شہریوں کو بری طرح مارا پیٹا، انہیں شہر میں گھومتے ہوئے انہیں انسانی ڈھال بنایا گیا اور بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔
رام اللہ کے نواحی علاقےالمغیر کی کونسل کے چیئرمین ابو عالیہ نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ “قابض فوج نے شہریوں کے گھروں کی طرف گولیاں اور زہریلی آنسو گیس کے بم برسائے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔”
قابض افواج نے 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر ایک وسیع اور تباہ کن جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ “طوفان الا قصیٰ ” کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے اپنے جرائم اور دراندازی میں اضافہ کردیا ہے۔ غزہ میں جاری مجرمانہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 151,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔