مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی اسٹیشن پراتوار کی شام کیےگئے ایک بہادرانہ فدائی حملے کے نتیجےمیں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیر سبع آپریشن میں ایک اسرائیلی سرحدی محافظ فوجی مارا گیا ہے، جب کہ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا ہے کہ فدائی حمل کرنے والا فلسطینی جزیرہ نما النقب کا رہائشی فلسطینی تھا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے نئی تعداد کا اعلان کرنے سے قبل اعلان کیا کہ بیرسبع میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
قابض فوجی کے ریڈیو کے مطابق بیرسبع میں فدائی حملہ کرنے والا فلسطینی النقب کا رہائشی تھا جس نے ایک خاتون سرحدی محافظ کو چاقو کے وار کرکے زخمی کیا اور اس کے بعد اس کا ہتھیار چھین کر وہاں موجود آباد کاروں پر گولیاں چلائیں۔
اسرائیلی چینل 12 نے تصدیق کی کہ بیر سبع میں حملے کے بعد 10 زخمی اسرائیلیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے حملہ کرنے والے نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔
قبل ازیں اسرائیلی قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع بیر سبع کے مرکزی اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریڈیو رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یکم اکتوبر کو صیہونی ریاست (مقبوضہ فلسطین) کے مرکز تل ابیب میں ایک خودکش فائرنگ کی کارروائی میں چھ اسرائیلی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قتل عام کے جواب میں قابض صہیونی دشمن فدائی حملوں میں ڈبونے کا اعلان کیا تھا۔