Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی درندگی: غزہ کے 24 فلسطینی ڈاکٹر صہیونی عقوبت خانوں میں قید، دو شہید

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) “مرکز فلسطینی دفاع برائے اسیران” نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی ڈاکٹر بدترین انسانیت سوز حالات میں قید ہیں۔ ان پر صہیونی درندوں کی جانب سے ناقابلِ تصور مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جن میں جسمانی تشدد، نفسیاتی اذیتیں اور علاج سے محرومی شامل ہے۔

مرکز نے اپنے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ ان اسیر ڈاکٹروں میں سے دو جن میں ڈاکٹر عدنان البرش اور ڈاکٹر ایاد الرنتیسی شامل ہیں۔ قابض اسرائیل کے تشدد کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ بیان میں اس ظلم کو ایک “منظم اور دانستہ اذیت رسانی” کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید ان ڈاکٹرز کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کریں، کیونکہ ان کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ، “ڈاکٹرز فار ہیومن رائٹس” اور “ہیومن رائٹس واچ” جیسی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹیں اس امر کی تصدیق کرتی ہیں کہ قابض اسرائیلی فورسز نے طبی عملے کے افراد کو دورانِ حراست تشدد، جنسی ہراسانی، ذہنی ٹارچر اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی جیسے مظالم کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکز کے مطابق دستیاب اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اکتوبر سنہ2023ء سے جولائی سنہ2025ء کے دوران کم از کم 400 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں، منتظمین اور طبی ماہرین کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بعض کو قیدیوں کے تبادلے یا دیگر مواقع پر رہا کیا گیا، تاہم ان کے خلاف کبھی کوئی قانونی چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی۔

یہ صورتحال نہ صرف انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے بلکہ یہ قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قوم، بالخصوص ان کے طبی عملے کی نسل کشی کا واضح ثبوت ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ایک ایسی مجرمانہ روش ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan