Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا الجلیل میں اسرائیلی جاسوسی اڈے پر حملہ، کئی آلات تباہ

بیروت – فلسطین فائونڈیشن پاکستان:

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ بالائی الجلیل میں نصب اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات پر نئے میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات تباہ ہوگئے۔

دوسری جانب، قابض صہیونی فوج نے جنوبی لبنان پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ نے منگل کے روز الگ الگ بیانات میں اطلاع دی کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ بالائی الجلیل میں مسغاف عام کے مقام پر جاسوسی کے اڈے پر بمباری کی۔ اس کے علاوہ، میتات بیرکوں کے قرب و جوار میں قابض فوجیوں کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے الجلیل میں 5 اسرائیلی مراکز اور مقبوضہ کفر شعبا پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کی پوزیشن پر حملہ کیا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے مغربی الجلیل میں گیٹون کے 146 ویں ڈویژن کے کمانڈ سینٹر کے نئے ہیڈکوارٹر پر کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کے مجاہدین نے میٹولا کے مقام پر جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا اور رویسات العلم، السماقہ، اور حنیتا کے مقامات پر بمباری کی۔

دریں اثنا، قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے لبنان سے آنے والے فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ڈرونز کو تباہ کردیا۔ قابض فوج کے بیان کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan