Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: صہیونی آبادکاروں کا بہیمانہ حملہ، نوجوان شہید اور 10 شہری زخمی

رام اللہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیل کی دہشت گرد آبادکار ملیشیا کے مغربی کنارے کے علاقے سنجل میں ایک وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ 23 سالہ نوجوان سیف الدین کامل عبد الکریم مصلط، جو رام اللہ کے قصبے المزرعہ الشرقیہ کا رہائشی تھا، سنجل میں آبادکاروں کے شدید تشدد کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔ ظالم صہیونیوں نے اس پر وحشیانہ انداز میں حملہ کیا، اسے بری طرح مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گیا۔

اس ظلم کی داستان یہیں ختم نہیں ہوئی۔ قابض اسرائیلی آبادکاروں نے خربۃ التل، جبل الباطن کے علاقے میں فلسطینیوں اور غیر ملکی یکجہتی کرنے والے کارکنوں پر حملہ کر دیا، جو اس علاقے میں صہیونی بستی کی تعمیر روکنے کے لیے پہنچے تھے۔ اس حملے میں سنجل، المزرعہ الشرقیہ، عبوین اور جلجیلیہ جیسے قریبی قصبوں سے تعلق رکھنے والے 10 شہری شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہڈیوں کے ٹوٹنے، چوٹوں اور دیگر سنگین نوعیت کی تکالیف کا سامنا ہے۔

میدان میں موجود فلسطینی کارکن عائد غفری نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ درجنوں صہیونی آبادکاروں نے ان پر دھاوا بول دیا، جب وہ خربۃ التل میں موجود نوآبادیاتی چوکی کو ختم کرنے کے لیے پرامن طور پر آگے بڑھ رہے تھے۔

اس دوران ایک صہیونی آبادکار نے دانستہ طور پر ایک فلسطینی کارکن کو گاڑی سے کچل دیا۔ یہی نہیں، صہیونی بربریت کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے دو ایمبولینس گاڑیوں پر بھی حملہ کر کے ان کے شیشے توڑ ڈالے، جو زخمیوں کو علاج کے لیے لے جا رہی تھیں۔

یہ واقعات ایک بار پھر دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ قابض اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی زمینوں پر قابض ہے، بلکہ ان کے جسم، جان، حقوق، ہسپتالوں اور امدادی گاڑیوں تک کو نشانہ بنانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ صہیونی ریاست کی یہ نسل پرست، فاشسٹ، نوآبادیاتی سوچ اب پوری دنیا کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan