Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ، صیہونی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

فلسطین فائونڈیشن پاکستان۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کردیا، جس میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں سیف زون قرار دیئے گئے علاقے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں خیموں میں مقیم 18 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ اکثر ہلاکتیں بمباری کے بعد خیموں میں آگ لگنے اور زندہ جل جانے کے باعث ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا، جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس سے ایک حزب اللہ فائٹر مارا گیا۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan