Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

آئرلینڈ کا اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی پر قابض اسرائیل کے خلاف باب ہفتم نافذ کرنے کا مطالبہ

ڈبلن –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہیگنز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت فوری اقدامات کریں، تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی، بھوک اور تباہی کو روکا جا سکے۔

صدر ہیگنز نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ”میری نظر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور میں درج شقوں کے تحت خاص طور پر باب ہفتم کا استعمال کریں تاکہ قابض اسرائیل کی مجرمانہ روش پر عالمی ردعمل سامنے آ سکے۔”

اقوام متحدہ کے چارٹر کا باب ہفتم بین الاقوامی امن اور سکیورٹی کے تحفظ سے متعلق ہے اور اس کے تحت سلامتی کونسل یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کسی خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہے، یا امن کی خلاف ورزی ہوئی ہے، یا کسی جارحیت کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

صدر ہیگنز نے مزید کہا کہ “میری مراد یہ ہے کہ چاہے سلامتی کونسل راضی ہو یا نہ ہو اور چاہے کسی رکن ملک کی طرف سے ویٹو کا استعمال ہو، سیکرٹری جنرل کے پاس اخلاقی اور قانونی اختیار موجود ہے کہ وہ بین الاقوامی دفاع کے لیے اقدامات کا آغاز کریں”۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چھ ہزار سے زائد امدادی ٹرک، جو تین ماہ کی امداد فراہم کرنے کے لیے کافی تھے انہیں غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا “یہ ایک ہولناک، ناقابل قبول عمل ہے”۔

صدر ہیگنز نے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”میں یہاں کھڑے ہو کر رسمی تقریریں نہیں کر سکتا جب میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک پوری قوم کو منظم طریقے سے برباد کیا جا رہا ہے۔ کیا ہم یوں ہی خاموش تماشائی بنے رہیں گے جبکہ بچے بھوک سے بلک رہے ہیں اور مائیں پیاس سے نڈھال ہو کر اپنے بچوں کو کچھ کھلانے کی جدوجہد میں ہیں؟ کچھ ہونا چاہیے۔ ہاں، کچھ ہونا چاہیے۔”

صدر ہیگنز کی اس آواز نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔ ان کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیلی ریاست غزہ میں محصور فلسطینی عوام کے خلاف بے رحمانہ بمباری، محاصرہ اور بھوک کے ہتھیار استعمال کر کے اجتماعی سزاء کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اور اقوام متحدہ کے بے اثر بیانات اس قتل عام کو رکوانے میں ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan