Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنے والے نوجوان کو شہید کردیا گیا

قلقیلیہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان

سوموار کی شام اسرائیلی فوج نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مزاحمت کار طارق داؤد کو گولی مار کر شہید کردیا۔

قبل ازیں، طارق نے شہر میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد آباد کار زخمی ہوگئے تھے۔

القسام بریگیڈز کے رکن طارق داؤد کو مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں قابض فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے فلسطینی وزارت صحت کو مطلع کیا کہ 18 سالہ نوجوان طارق زیاد عبدالرحیم داؤد کو قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے قریب قابض فوج نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ عزون قصبے کے داخلی راستے پر ایک فوجی ٹاور میں تعینات قابض فوجیوں نے اس گاڑی پر فائرنگ کی جس میں داؤد قصبے کی طرف جا رہا تھا۔

قبل ازیں رائیلی نشریاتی ادارے نے کہا کہ ایک اسرائیلی آباد کار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan