Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 10 افراد شہید

طوباس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس پر قابض اسرائیلی فوج کے بزلانہ حملے کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ شہادتیں شمالی مغربی کنارے کے قصبے طمون میں نوجوانوں کے ایک گروپ پر کی گئی بمباری کے دوران ہوئیں۔

طوباس کے گورنر احمد صالح نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ بمباری “اسرائیلی ڈرون” کے ذریعے کی گئی۔
شہداء کی شناخت اسامه معروف بني عوده ، منتصر بني مطر، ابراهيم مثقال فايز بني عوده، محمد مثقال فايز بني عوده، جهاد ناصر بني مطر، عبدالله ابو ديه
،عمر محمد علي الحاج، سليمان احمد ابو شتيه، معن محمد خضر بني عوده اور صالح بني عودہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں توسیع کی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 900 فلسطینی شہید، 6700 کے قریب زخمی اور 14300 دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan