Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی کی تحقیقات اسرائیلی جنگی جرائم ثبوت ہیں:عزت الرشق

رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان:

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے، سرنگوں اور عمارتوں کی تلاشی کے لیے فلسطینی شہریوں کا استعمال کرنے کے چونکا دینے والے انکشافات کو غزہ میں بار بار کیے جانے والے اسرائیلی جنگی جرائم کا ثبوت قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں الرشق نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ ان اعترافات کو جنگی جرائم کی فائل میں شامل کیا جائے، کیونکہ یہ اعترافات اور شواہد خود اسرائیلی میڈیا میں شائع ہوئے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جرائم کو بے نقاب کریں، ان کی مذمت کریں، قابض فوجی لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور انہیں کٹہرے میں لائیں۔

اخبار ’ہارٹز‘ کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج منظم طریقے سے غزہ کی پٹی میں سرنگوں اور عمارتوں کی تلاشی کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

عبرانی اخبار کی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سنگین جنگی جرم کا بار بار ارتکاب کیا ہے، جو عالمی سطح پر مذمت کا مستحق ہے۔

اخبار کے مطابق، یہ سب اعلیٰ فوجی افسران بشمول چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کے علم میں ہو رہا ہے۔

تحقیقات کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سپاہیوں کا کہنا تھا کہ ان کی جان فلسطینیوں کی جانوں سے زیادہ اہم ہے اور ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کریں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بعض واقعات میں فوجیوں نے غزہ میں بچوں اور بوڑھوں کو بھی انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan