Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

درجنوں مسلح صہیونی آبادکاروں کا رام اللہ کی المغیر بستی پر حملہ

رام اللہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  جمعرات کی شام مسلح صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع بستی المغیر پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، درجنوں آبادکار مغیر کے مغربی کنارے کی طرف سے داخل ہوئے اور خاص طور پر سهل “مرج سیع” کے علاقے کو نشانہ بنایا، جو المغیر اور ابو فلاح کے درمیان واقع ہے۔ اس موقع پر نہتے فلسطینی شہریوں نے جرأت مندی سے ان کا مقابلہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج بھی بستی میں داخل ہوئی تاکہ آبادکاروں کو تحفظ فراہم کر سکے۔ اس دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں اور قابض فوجیوں نے شہریوں پر دھاوا بولتے ہوئے صوتی بم اور زہریلی گیس کے شیل برسائے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قابلِ ذکر ہے کہ بستی المغیر اور مشرقی و شمال مشرقی رام اللہ کے دیگر قصبے اور دیہات گزشتہ چند ماہ سے قابض آبادکاروں کے بار بار ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی زد میں ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینی گھروں، عمارتوں اور کھیتوں کو نذرِ آتش کرنا، نسلی منافرت پر مبنی نعرے لکھنا اور دیگر سنگین مظالم شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan