Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید

رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  منگل کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ کے مشرقی علاقے برقعہ کے قریب قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی گاڑی الٹ گئی اور وہ شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض فوج نے گاڑی کا تعاقب کیا اور اس پر متعدد گولیاں چلائیں۔

ایمبولینس کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فلسطینی شہید کا جسد خاکی نکالا۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں، اور آئے روز بے گناہ فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan