Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے قتل عام کا 319 واں روز

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  قابض صیہونی افواج نے امریکی اور مغربی ممالک کے اسلحے اور جنگی سامان سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا 319واں روز جاری رکھا ہے، جس میں مزید قتل عام کیے گئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے طیاروں اور توپ خانے سے آج منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں، اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن میں 34 فلسطینی شہید اور 114 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں 40,173 فلسطینی شہید اور 92,857 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں مگر ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں الستار الغربی کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔

قابض فوج کے طیاروں نے خان یونس کے علاقے جورہ العقاد میں الحدیدہ مسجد کے قریب بے گھر ہونے والے افراد کے خیمے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 33 زیر حراست افراد، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، قابض دشمن کی جیل سے رہائی کے بعد کارم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مشرق میں الجعفراوی علاقے کے ارد گرد قابض فوج کے طیاروں نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع اسلامک کمپلیکس کے قریب یونیورسٹی کالج اور دیگر مراکز پر حملہ کیا۔

رفح کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر قابض فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

رفح شہر کے شمال میں الحشاشین اسٹریٹ کے قرب و جوار میں آدھی رات کے بعد قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

بریج کیمپ میں قید علاء ابو زید کے گھر پر قابض بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید ہوگئے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہید ہونے والوں میں زیر حراست فلسطینی کی اہلیہ علاء اور اس کا بیٹا نور بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے ابو زید کو موجودہ جنگ کے دوران وسطی غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں سے گرفتار کیا تھا۔

خان یونس کے شمال مغرب میں واقع مواصی، القرارہ میں شب کے بعد قابض صیہونی فوج کے اچانک حملے میں متعدد بے گھر افراد زخمی ہوگئے اور ان کے خیمے جلا دیے گئے۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ خان یونس کے مغرب میں حمد ٹاؤن میں متعین قابض فوج نے المواصی کے علاقے کی طرف فائرنگ کی، جس کے بارے میں طویل عرصے سے ایک محفوظ انسانی زون ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan