Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شہید محمد الضیف… وہ چراغ جو دنیا کے تمام آزاد ضمیروں کو روشنی دیتا رہے گا

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کی مزاحمت، قیادت، جرات اور قربانی کا ایک ایسا باب یاد کیا جا رہا ہے جو رہتی دنیا تک آزادی کی تاریخ میں روشن رہے گا۔ آج القسام بریگیڈز نے اپنے عظیم سپہ سالار، شہید محمد الضیف کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ولولہ انگیز بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کی زندگی، جہاد، فدائیت اور ناقابلِ تسخیر کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں کہا کہ محمد الضیف وہ عظیم قائد تھے جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ “طوفان الاقصیٰ” جیسا فیصلہ کن معرکہ لڑا، جس کے نتیجے میں قابض اسرائیل کی سکیورٹی اور دھمکیوں کی پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ کئی دہائیوں پر محیط مسلسل جدوجہد، قربانی، حکمت اور قیادت بالآخر شہادت کی صورت میں محمد الضیف کو وہ مقام عطا کر گئی جو صرف انقلابیوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔ ان کا خون ان تمام فلسطینی شہداء کے خون سے جا ملا جنہوں نے مسجدِ اقصیٰ اور سرزمینِ فلسطین کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد الضیف نے امتِ مسلمہ میں ان مجاہدین کی یاد تازہ کر دی جنہوں نے اسلام کی عظمت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج ان کا نام علی، خالد، قعقاع اور مثنیٰ جیسے عظیم قائدین کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔

ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ محمد الضیف کا چہرہ شاید بہت سوں نے نہ دیکھا ہو، لیکن ان کے کارنامے نسلوں کی آنکھوں میں محفوظ ہیں۔ ان کی قیادت صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے آزاد انسانوں کے لیے ایک مینارِ ہدایت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر عزم ظاہر کیا کہ محمد الضیف کے بھائی اور چاہنے والے دنیا کے ہر خطے میں انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قابض اسرائیل کو روزانہ کی بنیاد پر ایسی اسٹریٹیجک ضربیں لگا رہے ہیں جن سے وہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون سے رقم کی گئی فلسطین کی یہ سرزمین کبھی بھی قابض دشمن کے لیے پناہ گاہ نہیں بن سکتی۔

محمد الضیف کا خواب، اس کا عزم اور اس کی قربانی آنے والی ہر نسل کے دل میں زندہ رہے گی۔ فلسطین آزاد ہوگا، اس راہ میں خون بہے گا، لیکن سر کبھی نہیں جھکے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan