Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا دی ہیگ گروپ کے فیصلے کا خیرمقدم، قابض اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا مطالبہ

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ”دی ہیگ گروپ برائے حمایتِ فلسطین“ کے اُس اہم فیصلے کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے، جو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں منعقد ہونے والے حالیہ اجلاس میں سامنے آیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں اسرائیل پر اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرنے، اس کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی معاہدوں پر نظرثانی کرنے، اور غزہ میں جاری انسانیت سوز جرائم کی شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے لیے راہ ہموار کرنے جیسے نمایاں نکات شامل ہیں۔

حماس کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں اس فیصلے کو “انسانی ضمیر کی بیداری اور عالمی انصاف کی جانب ایک اہم پیش رفت” قرار دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام درحقیقت اُس فاشسٹ صہیونی ریاست کے خلاف انسانیت کا بولتا ہوا اعلان ہے جو کئی ماہ سے غزہ کے نہتے شہریوں پر بدترین نسل کشی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان کے مطابق:

غزہ پر مسلط کی گئی درندگی، بے گناہ شہریوں کا قتل عام، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانا، اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی بندش — یہ سب دراصل پوری انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

حماس نے اس فیصلے کو ایک “امید کی کرن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے عالمی سطح پر مزید تقویت دینی چاہیے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کو انصاف مل سکے۔

تحریک نے تمام عالمی حکومتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کریں، اس کے مظالم کو بے نقاب کریں، اور ایک مؤثر بین الاقوامی محاذ قائم کر کے اس کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں۔

آخر میں، حماس نے زور دیا کہ جنگ بندی کے فوری نفاذ، محاصرہ ختم کرنے، اور فلسطینی شہریوں پر جاری مظالم روکنے کے لیے مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ اسرائیل کو انسانیت دشمن اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan