Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بے گھر افراد سے بھرے سکولوں پر اسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی شہید

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ میں اسرائیلی قابض فوج نے دو سکولوں میں موجود بے گھر افراد پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

قابض فوج نے جمعرات کو غزہ شہر میں التفاح کالونی میں ایک سکول پر بمباری کی جہاں ہزاروں کی تعداد میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اسی طرح شہر کے مشرق میں ایک اور سکول کو بمباری سے نشانہ بنایا۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں الزاہرہ اور عبدالفتاح حمود سکولوں پر میزائلوں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کئی افراد لاپتا ہیں جب کہ ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہداء کی باقیات ہر طرف بکھری پڑی تھیں اور سول ڈیفنس اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا جس نے شہداء کی لاشوں کو نکالا اور زخمیوں کو غزہ کے بیپٹسٹ ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔

ابتدائی طور پر غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے کہا کہ اس کے عملے نے “الزہراء” سکول پر حملے میں سات شہری شہید ہوئے جبکہ غزہ شہر کے مشرق میں “عبدالفتاح حمود” سکول پر بمباری میں پانچ شہری شہید ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ہزاروں بے گھر افراد کو رہائش پذیر سکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan