Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اور مغربی کنارے کی سنگین صورتحال : گوتریس

نیویارک (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کو ایک منظم تباہی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جسے اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

گوتریس نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ قابض اسرائیل کس طرح منظم انداز میں غزہ شہر کے رہائشی محلوں کو ملبے کا ڈھیر بنا رہا ہے اور کس پیمانے پر فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ یہ تباہی اور خونریزی اس شدت کے ساتھ انہوں نے اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد کبھی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہری قحط اور بھوک کا شکار ہیں، انہیں جبری طور پر گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور وہ بنیادی امداد تک نہیں پہنچ پا رہے۔

گوتریش نے واضح کیا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کو غزہ اور مغربی کنارے کی اس المناک اور ہولناک صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ قابض اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈالے گا تاکہ غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن ہو سکے۔

گوتریش نے قطر کی جانب سے غزہ کے مسئلے پر ثالثی کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو نہایت اہم قرار دیا اور عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ہفتے نیویارک اجلاس کے موقع پر اس موقع کو ضائع نہ کریں اور مشرق وسطیٰ میں ایک منصفانہ امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کو آگے بڑھائیں۔

قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی وحشیانہ اور درندگی بھری جنگ کو مسلسل سات سو دس دنوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران غزہ شہر پر وحشیانہ فضائی اور زمینی بمباری شدت اختیار کر چکی ہے جس میں رہائشی مکانات، بے گھر فلسطینیوں کے خیمے، بلند و بالا عمارتیں اور ہاؤسنگ ٹاورز منہدم کیے جا رہے ہیں۔ یہ سب کچھ ایسے حالات میں ہو رہا ہے جن میں فلسطینی عوام کو جبری ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے اور ان کے پاس کہیں بھی پناہ لینے کے لیے محفوظ جگہ موجود نہیں۔

قابض فوج نے گذشتہ شب ہزاروں فلسطینیوں کو اندھی بمباری کے ذریعے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔

منگل کی صبح سے منگل کی شام تک غزہ کی مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 101 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں 57 شہداء کو ہسپتال الشفاء لایا گیا، القدس تل ہوا ہسپتال میں 5، المعمدانی ہسپتال میں 24، ہسپتال العودہ میں 3، شہداء الاقصیٰ ہسپتال میں 6 جبکہ ہسپتال ناصر میں 6 شہداء کو لایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan