Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہرماہ ایک ہزاراسرائیلی فوجی جسمانی اور نفسیاتی بحالی میں شامل ہونگے لگے

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ قابض  وزارت دفاع میں بحالی کا محکمہ غزہ کی پٹی پر تباہی کی جنگ کے جاری رہنے کے نتیجے میں ہر ماہ تقریباً ایک ہزار زخمیوں اور جسمانی اعضا سے معذور ہونے والے فوجیوں کا اندراج کرتا ہے۔

براڈ کاسٹنگ کارپوریشن  نے منگل کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 13,500 سے زیادہ زخمی اسرائیلیوں کو بحالی کے محکمے میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں وضاحت کی کہ 51 فیصد زخمیوں کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ 43 فیصد زخمی نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں۔

گذشتہ اگست میں قابض فوج میں معذور افراد کی تعداد جنہوں نے اسرائیل کی تمام جنگوں میں فوج کی وزارت بحالی کے شعبے میں علاج کرایا۔ 72,56 تک پہنچ گئی جو کہ ذہنی اور نفسیاتی عوارض اور صدمے میں مبتلا معذور فوجی اور افسران شامل ہیں۔

قابض فوج کی وزارت کا تخمینہ ہے کہ اس سال کے آخر تک بحالی کے محکمے کو تقریباً 82,000 معذور اسرائیلی افسروں اور فوجیوں کی دیکھ بھال کرنا ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ جاری جنگ کے نتیجے میں مزید 20,000 سے زیادہ زخمی اور معذور افراد کو شامل ہوں گے۔

قابض فوج کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صرف 5550 فوجی اور افسران زخمی ہوئے جن میں سے 27 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے 2504 زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے جنگ کے آغازسے اب تک 825 فوجیوں اور افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم اسرائیلی میڈیا اور ہسپتالوں نے تصدیق کی ہے کہ فوج میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو تسلیم کی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan