Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے کو عملی طور پر ہڑپ کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں اور آبادکاری کی توسیع کی کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ فلسطینیوں کی جبری بے گھر ی کا سبب بن سکتا ہے اور علاقے کو عملی طور پر ہڑپ کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمال میں تباہی اور جبری بے گھری کی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔
جینن، طولکرم اور نور شمس کے تین پناہ گزین کیمپوں کو خالی کرایا گیا اور ان کے رہائشیوں کو ان میں واپسی سے روک دیا گیا۔
آباد کاروں کے تشدد اور بستیوں کی توسیع میں اضافہ ہوا،
جس کے نتیجے میں کمزور فلسطینی برادریوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا.

انروا کے مغربی کنارہ کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرک نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ آباد کاروں کے حملوں میں شدت اور بستیوں کی توسیع نے “کمزور فلسطینی برادریوں کو بڑھتے ہوئے جبری حالات میں اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔”

فریڈرک نے خبردار کیا کہ “قابض اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد، بستیوں کی توسیع اور تباہی و انخلاء کی کارروائیوں میں اضافے سے فلسطینیوں کی جبری بے گھری میں اضافہ ہوا ہے جو مزید الحاق کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے۔”

انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مغربی کنارہ کے شمال میں تباہی اور جبری بے گھری کی کارروائیاں جاری ہیں، اور بتایا کہ جینن، طولکرم اور نور شمس کے پناہ گزین کیمپوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اس کے رہائشیوں کو واپس آنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ سب قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ 21 جنوری سے علاقے میں شروع کیے گئے ایک وسیع فوجی آپریشن کے بعد ہو رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “انروا کے خلاف قابض اسرائیل کے قوانین کے نتیجے میں اقوام متحدہ سے منسلک سکول بند ہو گئے ہیں اور بین الاقوامی عملے کو درحقیقت ملک بدر کر دیا گیا ہے،” یہ اشارہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایجنسی کی سرگرمیوں پر عائد بڑھتی ہوئی پابندیوں کی طرف ہے۔

انہوں نے اس بات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ “غزہ میں تناؤ میں کمی کو ’جنگ بندی معاہدے کے تحت‘ دیگر علاقوں میں قبضے کی گرفت کو مضبوط کرنے کا موقع نہ بنایا جائے،” اور اس بات پر زور دیا کہ “انروا تمام مشکلات کے باوجود زمین پر موجود ہے تاکہ اس حالیہ کشیدگی کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھ سکے اور اپنی خدمات فراہم کر سکے، جیسا کہ اس نے سابقہ بحرانوں میں کیا تھا۔”

اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ “غزہ اور مغربی کنارہ کا مستقبل ایک ہے،” اور اشارہ دیا کہ ایجنسی “تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ایک جامع نتیجہ یقینی بنایا جا سکے جو تمام فلسطینی سرزمین، خطے اور آنے والی نسلوں کے لیے امن واستحکام کی بنیاد بن سکے۔”

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے عہدیدار کے یہ بیانات سنہ 2023ء کی 7 اکتوبر سے مغربی کنارہ میں قابض اسرائیلی حملوں میں اضافے کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 1056 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اور تقریباً 10 ہزار دیگر زخمی اور 1600 بچوں سمیت 20 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آج پہلے، قابض اسرائیلی کنیسٹ نے “مغربی کنارہ پر قابض اسرائیل کی خود مختاری مسلط کرنے” اور “معالیہ ادومیم پر خود مختاری مسلط کرنے” کے دو بلوں کو ابتدائی سماعت میں منظور کر لیا، اس پر کیے جانے والے اعتراضات اور سفارتی دباؤ کے باوجود جو ان کی منظوری کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan