Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : ملبے تلے پھنسے شہداء کی لاشیں , عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں لاپتہ اور جبری طور پر غائب کیے گئے افراد کے لیے کام کرنے والے مرکز نے عالمی برادری سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں خصوصی فنی ٹیمیں اور بھاری مشینری داخل کرنے کے اقدامات کرے تاکہ قابض اسرائیل کی ایک سال سے جاری وحشیانہ بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہزاروں شہداء کی لاشوں کو نکالا جا سکے۔

مرکز نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ مقامی حکام غزہ میں اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے لاکھوں ٹن ملبے سے خود نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

بیان میں بتایا گیا کہ لاپتہ فلسطینیوں کی تعداد آٹھ سے نو ہزار کے درمیان ہے جن میں سے اکثریت کے ملبے تلے دبے ہونے یا قابض اسرائیلی فوج کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں قائم فوجی مراکز میں موجود ہونے کا خدشہ ہے۔

مرکز کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر حملے روکنے کے مطالبے کے باوجود قابض اسرائیل کی جانب سے بمباری جاری رکھنا کسی بھی انسانی کوشش میں کھلی رکاوٹ ہے جو ملبے تلے دبے شہداء کی لاشیں نکالنے اور ان کی شناخت کے لیے کی جا رہی ہیں۔ اس ظالمانہ بمباری نے نہ صرف انسانی امداد کی راہیں مسدود کر دی ہیں بلکہ ملبے تلے پھنسے درجنوں شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے خطرے کو بھی بڑھا دیا ہے۔

مرکز نے اپنے بیان کے اختتام پر اقوام متحدہ، بین الاقوامی کمیٹی برائے سرخ صلیب اور پوری عالمی برادری سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں ملبہ ہٹانے کی مشینری اور شناخت کی فنی ٹیکنالوجی داخل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کی بمباری کو فوراً روکا جائے اور مقامی و بین الاقوامی امدادی ٹیموں کے لیے محفوظ راستے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے انسانی فرائض بخوبی انجام دے سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan